سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی نصف درجن سے زاید کارروائیاں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی محکمہ زکوۃ، ٹیکس وکسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی 7 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں ضبط کر لیںـ

محکمہ کسٹم وزکوۃ اتھارٹی کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق محکمہ کے اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والے ٹرالروں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی نشہ آور گولیاں ضبط کر لیںـ

محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی ایک کارروائی میں برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 441 تھی ـ

بیرون ملک سے آنے والے ٹرالر کے نیچے خصوصی خانے بنا کروہاں نشہ آور گولیوں کو انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا تاہم کسٹم اہلکاروں کی تجربہ کاری کی وجہ سے منشیات کو برآمد کر لیا گیاـ

سمگلنگ کی دوسری کارروائی میں اسمگلرز نے ’کارن فلور ‘ استعمال کیا جس کی بوریوں میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں جن کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 279 تھی جبکہ تیسری کارروائی میں ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد تھی جسے ٹرک کے ریڈیٹر میں خاص تبدیلی کر کے وہاں چھپایا گیا تھاـ

منشیات اسمگلنگ کی مزید کارروائیوں کے لیے ملزمان نے اشیائے خورونوش منتقل کرنے والے کولنگ ٹرالرز کو استعمال کیا جن کے ذریعے 12لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ـ

محکمہ کسٹم کا مزید کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں 12 افراد کوحراست میں بھی لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیاـ

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں