عرب اتحاد نے صنعاء میں صدارتی محل کو نشانہ بنانے کی تفصیلات شائع کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے صنعاء میں صدارتی محل کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی کچھ تفصیلات شائع کیں۔ یہ کارروائی جمعے کی صبح کی گئی تھی۔

انٹیلی جنس اور سیٹلائٹ تصاویر میں صدارتی محل کی عمارت کے جنوب میں واقع ایک خفیہ زیر زمین سہولت سے منسلک ہونے کی تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں۔ نشانہ بنائی جانے والی عمارت جبل نھدین سے متصل ہے۔

فضائی حملے

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے جمعرات کی رات صنعا میں کیمپوں اور جائز فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے۔ اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے صدارتی کیمپ کو خطرے کے جواب میں اور محتاط انٹیلی جنس آپریشن کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

عرب اتحاد نے انکشاف کیا کہ ہم نے صدارتی کیمپ کو حالیہ نشانہ بنانے کے بعد ہتھیاروں کو وہاں سے دوسر مقامات پر منتقل کرتے دیکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد رہ نما اور ان کی فوجی تنصیبات چوبیس گھنٹے جائز ہدف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں اور شہری املاک کو کولیٹرل نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ آپریشن بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق ہے۔

بدھ کے روزعرب اتحاد نے صنعا میں بیلسٹک میزائلوں کی ورکشاپ، ڈرون اور زیر زمین گوداموں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا تھا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مآرب محاذ پر مزید لاجسٹک سپورٹ اور کمک پہنچ چکی ہے جب کہ حوثی ملیشیا کو ایک سے زیادہ محاذوں پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں