ایران سے نمٹنے کے لیے اسرائیل خفیہ ہتھیار خرید رہا ہے : رپورٹ
اسرائیل نے ایران پر ضرب لگانے کی عملی تیاری تیز کر دی ہے۔ اس بات کا انکشاف اسرائیلی اخبار یدعوت احرونوت کی ویب سائٹ Ynet نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ تل ابیب نے یہ فیصلہ اس سوچ کے ساتھ کیا ہے کہ تہران اور عالمی قوتوں کے بیچ جوہری بات چیت کے نتائج مطلوبہ اہداف کو یقینی نہیں بنا سکیں گے۔ ان اہداف میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور خطے میں ایران کی سرکشی کو لگام دینا ہے۔
ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف حملے پر عمل کے سلسلے میں اپنی تیاریوں کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے بنیادی طور پر اسرائیلی فضائیہ کی مشقیں اور معلومات کا اکٹھا کیا جانا جاری ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عسکری تیاری کے امور سے متعلق وزارتی کمیٹی نے اتوار کے روز اپنے اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے منصوبے کی منظوری دی۔ منصوبے میں 12کنگ اسٹیلین CH-53K ہیلی کاپٹروں اور آئرن ڈوم کے میزائلوں کا اضافی اسٹاک خریدنے کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اُس اسٹاک کے علاوہ ہے جس کی گذشتہ ماہ امریکا نے منظوری دی تھی۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے بڑی تعداد میں خفیہ بموں اور نشانے کی درستی کے حامل ہتھیاروں کی خریداری کے واسطے نئے رابطے عمل میں آ رہے ہیں۔ ان تمام ساز و سامان پر خرچ ہونے والی رقم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض اسرائیلی عسکری ذمے داران کے نزدیک ایران پر متوقع حملے کے بعد لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی اس معرکے میں شامل ہو جائے گی۔ اسی بنا پر آئرن ڈوم دفاعی نظام کے لیے میزائلوں کی نئی کھیپ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
ایران نے افزودگی میں 20 فیصد اضافے کے لیے سینٹری فیوجز کا کام شروع کر دیا
ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ویانا میں مذاکرات کے جلو میں بین ...
مشرق وسطی -
ایران کا ایٹم بم بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے: اسرائیل
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکم نورکن نے کہا ہے کہ تل ابیب ایک "انشورنس پالیسی" کی ...
مشرق وسطی -
ایران کی سرحد پر طالبان اور پاسداران انقلاب میں جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
طالبان عسکریت پسندوں اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان کل بدھ کو ایران کے ساتھ ...
بين الاقوامى