ویڈیو: مصری تاجر کے بیٹے نے اپنی کار سے 4 نوجوان قتل کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو فوٹیج گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص کی کار کی ٹکر سے چار افراد کے مارے جانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ قاہرہ کے جنوب میں شیخ زاید کے علاقے میں ایک مشہور مصری تاجر کے بیٹے کے ہاتھوں پیش آیا جس نے کار کی ٹکر سےچار نوجوان ہلاک کردیے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک کار انتہائی تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی جو سڑک پر چلنے والے چار طالب علموں کی کار کو پیچھے سے ٹکر مارتے ہوئے دور تک لے گئی۔ اس حادثے میں کار میں موجود چاروں طلبا جاں بحق ہوگئے۔

مصری حکام نے مشہور مصری تاجر محمد الھواری کے بیٹے کریم الھواری کو اپنی گاڑی میں 4 نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور کریم ھواری فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کیمروں سے اس کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ اس کی شناخت کریم ھواری کے نام سے کی گئی ہےجو ایک کاروباری شخص کا بیٹا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی شناخت یوسف سباعی، عمر حمدی، سعید حسن، عبداللہ درویش کے ناموں سے کی گئی ہے۔ان چاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایاگیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

مصری پبلک پراسیکیوشن نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں