سعودی محکمہ صحت نے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے محکمہ صحت نے 5 سال سے 11 سال کے عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جہاں انہیں فائزر کمپنی کی تیارکردہ ویکسین لگائی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے ظہران ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن بوتھ تیار کر لئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت مشرقی ریجن نے واضح کیا ہے کہ ’بچوں کی عمر کا حساب عیسوی سال پیدائش کے مطابق ہو گا‘۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں ان بچوں کو ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا جنہیں وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان ہے‘۔ ’جبکہ اگلے مراحل میں مذکورہ عمر کے باقی بچوں کو بھی ویکسین کے لیے وقت دیا جائے گا‘۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’ویکسین سینٹر کے ماحول کو بچوں کے لیے مناسب طریقے سے مہیا کیا گیا ہے جبکہ آنے والے بچوں کو چھوٹے موٹے تحائف بھی دیے جائیں گے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں