کرونا وائرس

یواے ای:10 جنوری سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے 10 جنوری سے کرونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے اماراتی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو سفرکا اہل ہونے کے لیے اضافی تقویتی خوراک لگوانے کی بھی ضرورت ہوگی۔اس پابندی کا اطلاق طبی مسائل سے دوچارافراد یا انسانی استثنا رکھنے والوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی قریباً ایک کروڑ آبادی کو ویکسین لگوانے کے لیے جامع مہم چلائی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 2556 نئے کیسوں کا اعلان کیا ہے۔اس طرح اب تک ملک میں شخیص شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 493 ہوگئی ہے۔

یواے ای کی وزارت صحت اور روک تھام نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کووِڈ-19 کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2165 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں