امریکا نے ایک بار پھر سوڈان میں سیاسی قیادت اور ذمے داران پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار کی جمہوری منتقلی کے حوالے سے جامع مکالمے کا اجرا کریں۔
وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کی معاون برائے افریقی امور مولی وی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے سوڈان میں شہری قیادت اور خود مختار کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس کا مقصد امریکی پالیسی کو واضح کرنا تھا۔
خاتون عہدے دار کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکے بغیر اور اس میں ملوث افراد کے محاسبے کے بغیر امریکا دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کا دائرہ ہر گز وسیع نہیں کرے گا۔
This week I had productive calls with Sudanese civilian leaders and Sovereign Council members. To each, I conveyed U.S. policy views on the way forward in Sudan: (1/2)
— Bureau of African Affairs (@AsstSecStateAF) January 8, 2022
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعے کے روز سوڈانیوں کے بیچ مکالمے پر زور دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ اقوام متحدہ انتخابات کے اجرا تک عبوری عرصے کو سپورٹ کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے شہری حکومت کی تشکیل کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ تین جنوری کو سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے مستعفی ہونے کے بعد سے جلد از جلد ایک شہری حکومت کی تشکیل تیز کر دینے کے حوالے سے بین الاقوامی مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ ایسی حکومت جو بعد ازاں 2019ء کی آئینی دستاویز کے مطابق ملک میں انتخابات کے اجرا کی راہ ہموار کرے۔
ادھر عبداللہ حمدوک اور مسلح افواج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے بیچ 21 نومبر 2021ء کو دستخط ہونے والے معاہدے کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ برس 25 اکتوبر کو سوڈانی فوج نے غیر معمولی اقدامات کرتے ہوئے عبداللہ حمدوک کی سابقہ حکومت کو تحلیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک میں جاری احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں اب تک 60 کے قریب مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
سوڈان میں ہزاروں افراد کے فوج مخالف مظاہروں سے قبل ٹیلی مواصلاتی نظام درہم برہم
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ، اس کے جڑواں شہروں اُم درمان اور بحری میں ہزاروں افراد ...
بين الاقوامى -
بحیرہ احمر میں ’’روابی‘‘ کی ہائی جیکنگ جہاز رانی کے لیے خطرہ ہے: امریکہ
حوثیوں کا مجرمانہ اقدام اسٹاک ہوم معاہدے 2018 کے بھی منافی ہے: ترجمان عرب اتحاد
بين الاقوامى -
ویڈیو: ایرانی ملیشیا کا بغداد میں ایک امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی ...
مشرق وسطی