یمن میں آئینی کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے بدھ کی شام صنعا کے ہوائی اڈے سے جنوبی مآرب کے محاذ پر حوثیوں کی طرف سے لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے کسی بھی کوشش کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم محاذوں پر ہتھیاروں کی منتقلی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہا کہ حُدیدہ کی بندرگاہ کو حوثی ملیشیا غیر ملکی جنگجوؤں اور بیلسٹک میزائلوں کے لیے لینڈنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
اتحاد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر ملکی جنگجوؤں کا بہاؤ نہ ہو اور ہتھیار حدیدہ تک نہ پہنچیں۔ جب بندرگاہوں کو عسکریت مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تو عرب اتحاد اپنے دفاع اور فوجی ضرورت کے لیے آپریشنل طور پر آگے بڑھے گا۔
شاهد لحظة تدمير المروحية التي نقلها الحوثيون من مطار #صنعاء لجبهة #مأرب الجنوبية.#العربية pic.twitter.com/uMKdzW7t3I
— العربية (@AlArabiya) January 12, 2022
درایں اثنا یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نےکل بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک بیان میں کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو حوثیوں کی جانب سے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بندرگاہ پر حوثیوں کے کنٹرول پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اسی بندرگاہ سے چند روز قبل حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا پرچم بردار ایک بحری جہاز اغوا کر لیا تھا۔
حدیدہ معاہدے کی حمایت میں اقوام متحدہ کے مشن نے یمنی شہر میں بندرگاہوں کی عسکری مقاصد کے لیے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بندرگاہوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔