ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ ملے کے معاون رچرڈ نیفیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے رچرڈ نیفیو کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے باوجود وہ دفتر خارجہ کے ملازم رہیں گے۔
دفتر خارجہ کے عہدیدار نے نیفیو کے کردار میں تبدیلی سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ذاتی نوعیت‘ کے معاملات ان کی ایک برس کی مدت ملازمت میں حاوی رہے۔
امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اس پہلے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ رچرڈ نیفیو کے اس امریکی وفد کے ساتھ اختلاف رائے پیدا ہوا ہے جو ان دنوں آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں شامل ہے۔