کرونا وائرس

سعودی عرب:کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں کمی کا رجحان جاری،چارہزار سے کم کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے نئے یومیہ کیسوں کی تعداد میں گذشتہ تین ہفتے کے مقابلے میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور وزارتِ صحت نے ہفتے کے روزگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 3913 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کروناوائرس کا شکار دو افراد وفات پاگئے ہیں۔اس سے وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 8933 ہو گئی ہے۔آج تشویش ناک کیسوں کی تعداد 878 رہی ہے۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 869 تھی۔

9جنوری 2022 ء کے بعد پہلی بار مملکت میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کیس 4000 سے کم ہو گئے ہیں۔مملکت میں اب تک کووِڈ-19 کے تشخیص شدہ کیسوں کل تعداد 679,384 ہوچکی ہے۔

دریں اثناء وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کاشکار مزید 4284 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 630,816 ہوگئی ہے۔

اب تک سعودی عرب میں کروناوائرس ویکسین کی 56,653,395 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔محکمہ صحت نے ملک بھر میں آبادی کی اکثریت کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے کے لیے مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں