خوشخبری! 50 برس کے سعودی شہریوں کو امریکی ویزہ بغیر انٹرویو ملے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے گیا جو سعودی شہری سیاحتی ویزے (B1-B2) کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔

مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کر دیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں