کرونا وائرس

سعودی عرب:’توکلنا‘ ایپ پر’مدافعتی‘حیثیت ظاہر ہونے کے لیے بوسٹرشاٹ کی ضرورت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں کروناوائرس کی رابطہ ایپ ’’توکلنا‘‘میں منگل کے روزمدافعتی حیثیت ظاہرہونے کے لیے 18سال سے زیادہ عمرکے ایسے تمام افراد کواضافی تقویتی خوراک لگوانے کی ضرورت ہے جنھیں 8 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل مکمل ویکسین لگائی گئی تھی۔

توکلنا ایپ میں ’’مدافعتی‘‘حیثیت ظاہر ہونی چاہیے اور ایسے افراد ہی کو تقریبات میں شرکت ، سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے اور طیارے یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت ہے۔

جو لوگ پہلے ہی ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ تھے،انھیں اب بوسٹر شاٹس لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سعودی عرب میں تیسری تقویتی خوراک دوسری خوراک لگوانے کے تین ماہ بعد دستیاب ہے۔

یہ نیا ضابطہ سعودی عرب میں 19جنوری کو کووِڈ-19کے یومیہ کیسوں کی ریکارڈ تعداد کی تشخیص کے بعد نافذ العمل کیا گیا ہے۔اس روز سعودی عرب میں کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ 5928 یومیہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

سعودی حکام نے دسمبرکے اوائل میں’’توکلنا‘‘کے نئے ضابطے کا اعلان کیا تھاتب سعودی عرب میں اومیکرون متغیّرکے پہلے کیس کا پتا چلاتھا۔خیال کیاجاتاہے کہ متاثرہ شخص شمالی افریقا کے ایک نامعلوم ملک سے آیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے توکلنا ایپ کا ٹرائل ورژن پہلی بارمئی 2020 میں متعارف کرایا تھا۔اس کوابتدائی طورپرنقل وحرکت کے اجازت ناموں کے اجراء کوآسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اورتب حکومت نے کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کررکھاتھا۔

اس کے بعد اس کا دائرہ وسیع کردیا گیا تھا اور اس میں مختلف سرکاری خدمات کے انتظام کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ مملکت اپنے سرکاری شعبے کو ڈیجیٹل بنانے پرزوردے رہی ہے۔صارفین اس ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، حج اورعمرہ، ڈرائیونگ، انشورنس، پاسپورٹ اوردیگر کے لیے خدمات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت کی قریباً ساڑھے تین کروڑکی آبادی میں سے دوکروڑ سے زیادہ افراد نے اب تک یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں