ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے: یوکرین کے صدر کا وڈیو پیغام
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ "ہم ہتھیار ہر گز نہیں ڈالیں گے . ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے"۔ انہوں نے یہ بات آج ہفتے کے روز کیف میں اپنے دفتر کے سامنے کھڑے ہو کر ایک وڈیو پیغام میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔
فیس بک پر جاری ہونے والے وڈیو کلپ میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ "میں یہاں ہوں"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں نے فرانس کے صدر سے بات کی ہے ، ہمارے شراکت داروں کی جانب سے اسلحہ اور ساز و سامان یوکرین کے راستے میں ہے"۔ زیلنسکی کے مطابق انہوں نے فوج سے ہتھیار ڈالنے اور میدان چھوڑ دینے کا مطالبہ نہیں کیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ذمے داران نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے لیے انخلا کی پیش کش کی تھی تا کہ وہ قیدی نہ بنا لیے جائیں۔ تاہم یوکرین کے صدر نے امریکی پیش کش کو مسترد کر دیا۔
اس سے قبل جمعے کی شام ایوان صدارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک وڈیو میں ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ "میں یہ بات صراحتا کہنا چاہوں گا کہ آج کی رات ،،، دن سے زیادہ دشوار ہو گی. ہمارے ملک کے کئی شہروں کو حملے کا سامنا ہے. کیف پر ہماری خصوصی توجہ ہے۔ ہم دارالحکومت کو نہیں کھو سکتے"۔
یوکرین کے صدر کے مطابق انہوں نے دن کے اوقات میں کئی سینئر مغربی قائدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ان میں امریکی صدر جو بائیڈن ، فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں اور جرمن چانسلر اولاف شولٹس شامل ہیں۔
زیلنسکی نے بتایا کہ "ہم نے مزید امداد اور ہمارے ملک کے لیے زیادہ سپورٹ پر اتفاق کیا ہے"۔
یوکرین کے صدر نے زور دیا کہ ہمارا مرکزی ہدف اس قتل و غارت کو روکنا ہے۔
-
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کا تیسرا روز، کیف پر پھر سے بم باری
یوکرین میں آج ہفتے کے روز روس کے فوجی آپریشن کا تیسرا روز ہے۔ دن کی ابتدا میں ہی ...
بين الاقوامى -
روس اور یوکرین کے درمیان ترکی کی ثالثی: مفادات، مقاصد اور رکاوٹیں
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کئی مہینوں سے روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کا کردار ...
بين الاقوامى -
روسی بمباری کے دوران یوکرین کا دارالحکومت خطرے کے سائرن سے گونج اٹھا
روسی بمباری کے دوران جمعہ کی شام یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سائرن بج اٹھے۔ دوسری ...
بين الاقوامى