روس اور یوکرین

فیفا : یوکرین پر حملے کی پاداش میں روس میں فٹبال میچوں پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سبب فٹبال کی عالمی تنظیم "فیفا" نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں کوئی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں کرائے گی۔ اسی طرح بیرون ملک میچوں میں شرکت کے موقع پر روسی ٹیم کو اپنے ملک کا پرچم لہرانے یا قومی ترانہ بجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اتوار کے روز فیفا نے مزید اعلان کیا کہ روس کی قومی ٹیم آئندہ میچوں میں روس کے نام سے نہیں بلکہ روسی فٹبال فیڈریشن کے نام سے شریک ہو سکے گی۔ اسی طرح روس کے میچ غیر جانب دار میدانوں میں کرائے جائیں گے اور ان میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

فیفا نے باور کرایا کہ وہ روس کے خلاف اضافی پابندیوں کے اقدام کا حق رکھتی ہے۔ ان میں بین الاقوامی مقابلوں سے ممکنہ بے دخلی شامل ہے۔

ادھر انگلش فٹبال فیڈریشن کے اتوار کے روز اعلان کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم مستقبل قریب میں روس کے خلاف کسی بھی سطح پر کوئی فٹبال میچ نہیں کھیلے گی۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یوکرین پر حملے کے بعد روسی قیادت کی جانب سے شرم ناک کارروائیوں کی شدید مذمت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے رواں ماہ 24 فروری کو علی الصباح یوکرین کے خلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز کچھ دورانیے کے لیے موقوف ہوئی تھی۔ اس کے بعد پھر سے تمام سمتوں سے شروع کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں