روس اور یوکرین کے درمیان سوشل میڈیا پر متبادل چڑھائی کی روشنی میں گوگل کمپنی نے انٹرنیٹ پر روسی حلقوں کا راستہ روک دیا ہے۔ گوگل نے روسی پیش کاروں ، رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کر دیا ہے۔
دوسری جانب اسنیپ چیٹ کمپنی نے بھی روس اور بیلا روس میں اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
گوگل کمپنی نے دو روز قبل اپنے مختلف پلیٹ فارموں پر روسی حکومت کے میڈیا اشتہارات پر پابندی عائد کرنا شروع کر دی تھی۔
اس سے قبل فیس بک کمپنی بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔
روسی افواج نے جمعرات 24 فروری کو علی الصباح یوکرین کے مشرق میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ بھڑکنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔