یوکرین اور روس میں مذاکرات؛ جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق
روس اور یوکرین کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی دور کے دوران دونوں ممالک نے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے لئے محفوظ راستے بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
مذاکرات میں یوکرینی نمائندے اور یوکرینی صدارتی مشیر میخائلو پودولیاک نے ٹوئٹر پر بتایا کہ "مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے۔ بد قسمتی سے یوکرین اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ اس مذاکراتی دور میں صرف انسانی بنیادوں پر انخلا کے راستے قائم کرنے پر اتفاق ہو سکا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات روسی حملے کے آٹھویں روز پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر منعقد کئے گئے تھے۔
روسی مذاکرات کاروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ شہریوں کو محفوظ راستہ دینے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
روس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر ثقافت ولادیمیر میدنسکی کا کہنا تھا کہ "دوسرے مذاکراتی دور میں جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کو مرکزی اہمیت دی گئی۔ روسی حکومت ان علاقوں میں پھنسے لوگوں پر زور دیتی ہے کہ وہ محفوظ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد جنگ زدہ علاقوں سے کوچ کر جائیں۔
یوکرین کے مطابق روس کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ ماسکو کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں کو نشان بنانے سے اجتناب کر رہا ہے۔
-
پوتین کے غیر ذمے دارانہ تصرفات پورے یورپ کے لیے خطرہ ہیں: بورس جانسن
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میری پوتین ...
بين الاقوامى -
’میں ڈری سہمی ہوئی ہوں‘:دبئی میں مقیم یوکرینی تارکین وطن روس کےحملے پرکیاکہتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں مقیم یوکرینی تارکین وطن نے اپنے خاندان اور دوستوں کے بارے میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں: محمد بن سلمان
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اپنے نویں دن میں داخل ہو رہا ہے۔ دوسری طرف عالمی سطح ...
مشرق وسطی