ایک طرف یوکرین روسی فوجی آپریشن کے بعد گولیوں اور بمباری کی آوازوں کے ساتھ جی رہا ہے اور اس کے باشندے رضاکارانہ طور پر اپنی سرزمین پر روسی فوج سے لڑنے کے لیے متحرک ہیں وہیں روس میں خواتین فوجیوں کے لیے ایک مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے "Beauty Behind Military Camouflage" کا نام دیا گیا۔
برطانوی اخبار "مرر" نے ملٹری میگزین "ریڈ سٹار" کی ویب سائٹ کے حولے سے رپورٹ دی ہے جس میں کہا ہے کہ روسی فوجی حسیناؤں کے پہلے مرحلے میں 40 خواتین سپاہیوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے کچھ کا تعلق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز سے تھا۔
مقابلے کا پہلا مرحلہ "کمبیٹ میک اپ" میں پیش ہونا تھا جس میں کیمیکل وارفیئر ڈپارٹمنٹ میں خواتین فوجیوں کو گیس ماسک کے ساتھ ان کی شکل وصورت میں نمایاں کیا گیا۔
خواتین سپاہیوں کے جمالیاتی پہلو پر توجہ دینے کے علاوہ مقابلے میں عام امتحانی سوالات جیسا کہ تیر اندازی اور عملی سوالات بھی شامل تھے۔
مقابلے میں ایک روسی فائٹر کا اعزاز بھی شامل تھا جس نے یوکرین میں ایک ساتھی کو فائرنگ سے بچایا۔ اس نے زخمی سپاہیوں کو جوان مردی سے فائرنگ سائٹ سے باہر نکالا۔
ایک فوجی پیرامیڈک کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جس نے زخمی روسی فوجیوں محاذ جنگ پر علاج کرایا۔ یہ فوجی یوکرینی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے۔
روسی میگزین نے اس مقابلے کے فاتح کی شناخت کے حوالے سے کسی اور تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔
خوبصورتی، صنف نازک، جنگ اور اس کے حربوں کی طرف واپسی کے جلو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعے کے روز روسی قومی سلامتی کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں یوکرین میں اپنے ملک کی قیادت میں فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پوتین نے تصدیق کی کہ لڑنے کے خواہ شمند رضاکاروں کو یوکرین جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جب کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے 16000 رضاکار یوکرین کے علیحدگی پسند علاقے ڈونباس میں لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
-
پوتین کی شکست نوشتہ دیوار ہے مگریوکرین میں روس سے نہیں لڑیں گے: بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ اوراس کے اتحادی یوکرین ...
بين الاقوامى -
جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی، روس شامی اجرتی جنگجو تعینات کر رہا ہے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کی فوج کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
چین کی روس اور یوکرین کے بیچ امن کے لیے مثبت کردار کی پیش کش
چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ انہوں ...
بين الاقوامى