ویانا میں جوہری مذاکرات اپنے آخری مراحل کے قریب پہنچنے کے جلو میں ایسا لگتا ہے کہ امریکا نے پہلے ہی ایرانی پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی بلیک لسٹ سے نکالنے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بدلے میں تہران کی طرف سے امریکا کو تہران کی اس غیرمعمولی طاقت کو روکنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واشنگٹن نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس قدم کے بدلے میں ایران کی طرف سے قابل قبول عہد کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے توسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 2019ء میں پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جا سکے گا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کے پروگرام پر ریپلیکن کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔
علاقائی سرگرمیوں کو روکنےکی شرط
ذریعے نےجس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ تہران کی جانب سے اپنی علاقائی سرگرمیوں کو روکنے سے متعلق کسی قسم کے عزم اور اقدامات کے بدلے میں دہشت گرد کا ٹائٹل منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ اطلاع "ایکسیس" ویب سائٹ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی اور امریکی ذرائع کے حوالے سے اس ڈیل میں بائیڈن انتظامیہ کی سوچ کی خبر کے بعد سامنے آئی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےایرانی پاسداران انقلاب کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکالے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ پابندیاں ہٹانا جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ہونے والی بات چیت کا مرکز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں طاقت کے پیچیدہ ڈھانچے میں آخری دور میں پاسداران انقلاب کے سیاسی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونے کے بعد پاسداران انقلاب کی گرفت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
-
سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے اربیل پرمیزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے عراق کے خود مختار علاقے شمالی کردستان کے ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف 21 اہدافی حملے
عرب اتحاد نے یمن کے صوبوں حجہ اور مآرب میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ...
بين الاقوامى -
’نئے جوہری معاہدے میں ایران میں روسی کمپنیاں اور ان کے پراجیکٹس شامل نہیں ہوں گے‘
روس کی سب سے بڑی ریاستی توانائی کمپنی ایران کے سب سے طاقتور نیوکلیئر سائٹس میں سے ...
بين الاقوامى