روس اور یوکرین

روس اور یوکرین میں جنگ فیصلہ کن نہیں ہوگی،مذاکرات ناگزیرہیں: یو این سیکریٹری جنرل

یوکرین میں مزید لڑائی کاواحدنتیجہ زیادہ مصائب، زیادہ تباہی اور شدید خوف ناک ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوٹیرس نے روس کی یوکرین میں جنگ کو 'ناقابل تسخیر' قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوگی۔اب وقت آگیا ہے کہ روس اس ’مضحکہ خیزجنگ‘کاخاتمہ کرے۔

سیکرٹری جنرل نے نیویارک میں عالمی ادارے کے صدر دفاترمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنگ تیزی سے کہیں نہیں جا رہی ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’روسی فوج نے دوہفتے سے زیادہ عرصے سے ماریوپول کا محاصرہ کررکھاہے اورمسلسل بم باری کررہی ہے اوراس پرتوپ خانے سے حملے کیے ہیں۔ کس لیے؟‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’اگرماریوپول کا سقوط بھی ہوجاتاہے تو یوکرین کوشہر، گلی گلی، گھر گھر فتح نہیں کیا جا سکتا۔یوکرین میں مزید لڑائی کاواحدنتیجہ زیادہ مصائب، زیادہ تباہی اورجہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے،شدید خوف ناک ہوگا‘‘۔

روس اوریوکرین کے مذاکرات کاروں کے درمیان اب تک مذاکرات کے متعدد دورہوچکے ہیں۔ان کا مقصد قریباً چار ہفتے سے جاری شدید لڑائی کا خاتمہ ہے لیکن اب تک ان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

انتونیوگوٹیرس نے اس رائے کا اظہارکیا ہے کہ اگرچہ لڑائی روکنے کے لیے سفارتی مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں مگر اب مخاصمت ختم کرنے اورسنجیدگی سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ناقابلِ تسخیر ہے۔ جلدیابدیراسے میدان جنگ سے امن کی میزپرمنتقل ہونا پڑے گا اوریہ ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بدھ کویوکرین کے بارے میں ایک اور خصوصی ہنگامی اجلاس منعقد ہورہا ہے اور رواں ہفتے روس کے حملے کی مذمت میں فرانس اورمیکسیکو کی پیش کردہ غیرپابند قرارداد پر رائے شماری ہو گی۔

رواں ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 141 نے اسی طرح کی ایک اور قرارداد کی حمایت کی تھی۔نئی قرارداد پر رائے شماری اس بات کی بھی نشان دہی کرے گی کہ آیا روس نے دو مارچ کےووٹ کے بعد سے اپنے اقدامات پرمزید حمایت کھودی ہے یا حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقا نے،جس نے پچھلی باررائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا،ایک متبادل قرارداد پیش کی ہے۔اس میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن روس کو جارح قرار دینے کا کوئی ذکرنہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں