سعودی عرب میں ریاستی سیکورٹی کی پریذیڈنسی نے غیر اجازت یافتہ عناصر کے لیے عطیات سے خبردار کیا ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ نامعلوم عناصر کے لیے عطیات دینے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
آج منگل کے روز اسٹیٹ سیکورٹی نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان میں نامعلوم عناصر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ لوگ آپ کے گمان سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں ، لہذا اپنے عطیات صرف اجازت یافتہ اداروں کے ذریعے دیجیے"۔
اسی طرح اسٹیٹ سیکورٹی پریذیڈنسی نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا جس میں بعض گداگروں کی جانب سے مالی رقوم حاصل کرنے کے واسطے دھوکے کو عیاں کیا گیا ہے۔
پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں زور دیا گیا ہے کہ عطیات کو ملکی نظام کے تحت وسائل کے ذریعے دیا جائے۔ مملکت نے گذشتہ برس انٹرنیٹ پر "احسان" کے نام سے ایک پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا۔ یہ پلیٹ فارم عطیات دینے کے خواہش مند افراد کو اسمارٹ فون میں "احسان" کی ایپ کے ذریعے موقع فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں گداگردی کے انسداد کے نظام نے رواں سال جنوری میں کام شروع کیا تھا۔ اس نظام کے تحت گداگری اختیار کرنے والے یا گداگری پر اکسانے والے یا کسی بھی صورت میں گداگری میں معاونت کرنے والے کسی بھی شخص کو پکڑے جانے کی صورت میں ایک سال تک کی جیل کی سزا یا ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا اور یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہیں: یو این سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سعودی عرب پر ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
’سعودی عرب کے ایک شہر میں افطار جب کہ دوسرے میں نماز عشا کا وقت ہوتا ہے‘
سعودی عرب کے دو شہروں میں سحر اور افطار کے اوقات میں کافی فرق ہے۔ "ام الزمول" میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی وزیر ثقافت کا دورہ بھارت، بالی وڈ سٹارز سے ملاقاتیں
سعودی وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی مینجمنٹ شہزادہ کے سربراہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ...
ایڈیٹر کی پسند