امریکا: سابق یونیورسٹی طالبہ کو القاعدہ کی فنڈنگ کے الزام میں جیل کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا میں الاباما یونیورسٹی کی ایک سابق طالبہ کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیے فنڈنگ چھپانے کے الزام میں سات برس سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس لڑکی کا نام آلاء ابو سعد ہے اور اس کی عمر 26 برس ہے۔ آلاء نے 2019ء میں اپنے جرم کا اقرار کیا تھا۔ اس سے قبل اس نے امریکی FBI کے ایک خفیہ اہل کار کو آگاہ کیا تھا کہ دہشت گرد جنگجوؤں کو رقوم کس طرح ارسا کی جاتی ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے جمعرات کے روز اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ سابقہ یونیورسٹی طالبہ نے اپنے ایجنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ رقوم کی منتقلی کے عمل میں فرضی نام اور پتوں کا استعمال کریں تا کہ پولیس کی جانب سے ان کا پتہ نہ چلایا جا سکے۔

ادھر وفاقی استغاثہ نے تصدیق کی ہے کہ آلاء کے لیے یہ بھی حکم جاری ہوا ہے کہ وہ رہائی کے بعد 10 برس زیر نگرانی رہ کر گزارے گی۔

آلاء کے وکلاء نے واضح کیا ہے کہ ان کی مؤکلہ نفسیاتی صحت کے مسائل سے دوچار ہے اور اس وجہ سے وہ انٹرنیٹ کے سنگین خطرات کا شکار ہو گئی۔ وکلاء کا اشارہ دہشت گردوں کے ساتھ خط و کتابت کی جانب تھا۔

امریکی چینل فوکس نیوز کے مطابق عدالتی دستاویزات میں آلاء کو اچھوتوں کے مزاج والی لڑکی قرار دیا اس لیے کہ وہ بچپن میں شدید غصے اور تشدد کا نشانہ بنائی جاتی رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں