روس اور یوکرین

فن لینڈ، سویڈن نے نیٹو رکنیت کے لئے باضابطہ درخواست دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن [نیٹو] کے مطابق فن لینڈ اور سویڈن نے باضابطہ طور پر فوجی اتحاد میں شمولیت کے درخواست دے دی ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے دونوں ممالک کے سفیروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ دونوں ممالک ہمارے قریبی اتحادیوں میں شامل ہیں۔"

Advertisement

اس درخواست پر اب نیٹو کے موجودہ 30 ارکان ممالک غور کریں گے۔ یہ عمل دو ہفتوں میں مکمل ہوگا مگر ترک صدر رجب طیب ایردوآن اس سے قبل ان دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

اگر ترک صدر کے خدشات کو دور کر لیا جاتا ہے اور تمام بحث مثبت انداز سے مکمل ہوجاتی ہے تو دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں نیٹو کے فعال رکن بن جائیں گے۔

یہ عمل عام طور پر آٹھ سے 12 ماہ میں مکمل ہوتا ہے مگر روس کی جانب سے یوکرین پر چڑھائی کے بعد سے نیٹو نے سویڈن اور فن لینڈ کو جلد از جلد فوجی اتحاد میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں