فرانس میں جاری 75 ویں کین فلمی میلے میں عرب سینیما کو قابل ذکر توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ بالخصوص سعودی عرب کا پویلین جو دوسری مرتبہ اس میلے میں شرکت کر رہا ہے۔
سعودی عرب نے ساحل کے کنارے اپنے پویلین کا رقبہ دگنا کر لیا اور یہ "عربوں کا خیمہ" بن گیا ہے جہاں عرب اور عالمی فلمی دنیا کے تمام فلم ساز اکٹھا ہو رہے ہیں۔
کین فلمی میلہ 17 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں سعودی پویلین کی سرگرمیوں میں سیمینارز ، ملاقاتیں اور سعودی فلموں کی نمائش شامل ہے۔
میلے میں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں سعودی عرب کے علاوہ مراکش ، تونس ، مصر ، لبنان اور فلسطین کی فلمیں حصہ لے رہی ہیں۔
-
سعودی فلم فیسٹیول کا نئی جیوریوں کا اعلان
سعودی عرب کے فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے آٹھویں سیشن کے لیے فیچر فلموں اور ...
مشرق وسطی -
اسامہ المسلم کا اپنے ناول "بساتین عربستان" پر فلم سیریز بنائے جانے پر تاثرات
"ہم پڑھنے والے لوگ نہیں‘‘کے فقرے کو رد کرنے اور اس کی جگہ "ہم لکھنے والے لوگ ...
مشرق وسطی -
سعودی فلم فیسٹول میں 36 فلموں کے درمیان مقابلہ ہو گا
سعودی فلم فیسٹول کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق مارچ 2022ء کے اختتام تک 106 فلموں ...
مشرق وسطی