ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ (TradeMab) کی طرف سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب گذشتہ 2021 میں کھجورکی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے (عالمی سطح پر) پہلےنمبر پر آگیا ہے، جہاں اسی دوران کھجوروں کی سعودی برآمدات کی قدر 1.215 ارب ریال تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مملکت میں کھجور کے درختوں کی تعداد 33 ملین ہے جو کہ دنیا کی کل کھجور کا 27 فی صد ہے۔ مملکت میں کھجور کے زرعی ذخائر کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ہے۔
سعودی عرب میں کھجور اور کھجور کے شعبے کی مالیت تقریباً 7.5 ارب ریال ہے۔ کھجور کی پیداوار کل زرعی پیداوار کا 12 فی صد اور غیر تیل کی کل پیداوار کا 0.4 فی صد ہے۔
سعودی عرب میں کھجور کے قومی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھجوروں پیداوار اور ان کی برآمدات میں جو ہدف حاصل کیا گیا ہے وہ تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے مملکت کی قیادت کی دلچسپی اور کاشت کاروں کی معاونت کا ثبوت ہے۔
مرکز نے مزید کہا کہ مملکت کے ویژن 2030 میں کھجورکے شعبے پرترقی اور پائیداری کے ذریعے بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
-
سعودی وزیر برائے ماحولیات بین الاقوامی کھجور کونسل کے چیئرمین منتخب
بین الاقوامی کھجور کونسل کا تکنیکی اجلاس مشرقی سعودی عرب میں الاحساء میں بین ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : العلا کھجور میلے کی تیاریاں مکمل
سعودی عرب کی العلا گورنری میں رائل کمیشن نے دوسرے سیزن کے’العلا کھجور میلے‘ کے ...
مشرق وسطی -
عرب یوم زراعت پرالاحسا کا کھجور میلہ
عرب دُنیا میں ہرسال 27 ستمبر کو’زراعت‘ کا دن منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں بھی یہ ...
مشرق وسطی