روس کے وزیرخارجہ سرگئی لافروف منگل کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پرالریاض پہنچ گئے ہیں۔
لافروف نے اس سے پہلے بحرین کاسرکاری دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور ولی عہد سے ملاقات کی اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
خلیجی حکام کے مطابق توقع ہے کہ سرگئی لافروف الریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔