یوکرین بحران پر تمام خلیجی ممالک کا موقف ایک ہے: سعودی وزیر خارجہ
رُوس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد ان کا خلیجی ممالک کا دورہ کل بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا۔
سیرگرئی لاوروف نے کل بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا یوکرین کے بحران پر خلیجی ممالک کا موقف ایک ہے۔
اپنی طرف سے لاوروف نے کہا کہ ہمارے خلیجی اتحادیوں اور دوستوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک ہمارے اور مغرب کے درمیان تنازع کی نوعیت کو سمجھتے ہیں۔
سیاسی حل
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے بحران پر مملکت کے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین بحران پر مملکت کا موقف بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔
وزير خارجية #السعودية: موقفنا الخليجي موحد من الأزمة في #أوكرانيا
— العربية (@AlArabiya) June 1, 2022
#العربية pic.twitter.com/2ipRoWZKU9
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یقین دلایا کہ مملکت یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے ضروری کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی عرب کا موقف بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے۔ سعودی عرب بحران کا ایک ایسا جاندار سیاسی حل چاہتا ہے جس سے امن وسلامتی اور استحکام کو تقویت ملے اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہو سکے۔
قبل ازیں روسی وزیر خارجہ بحرین کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
#أخبار_وزير_الخارجية | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan يستقبل معالي وزير خارجية روسيا الاتحادية سيرجي لافروف، والوفد المرافق له pic.twitter.com/i3jkVBUWmR
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 31, 2022
روسی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے سے قبل خلیجی ریاست بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحرین کے فرمانروا الشیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔
-
خلیجی ممالک یوکرین تنازع پرروس کے خلاف پابندیاں عایدنہیں کریں گے:سرگئی لافروف
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لافروف نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی ...
بين الاقوامى -
یوکرین جنگ:اوپیک کاروس کوتیل کی پیداوارکے معاہدے سے معطل کرنے پرغور
تیل برآمدکنندگان کی تنظیم اوپیک کے بعض رکن ممالک روس کو تیل کی پیداوار کے معاہدے ...
بين الاقوامى -
روسی وزیرخارجہ لافروف بحرین کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لافروف منگل کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پرالریاض پہنچ گئے ...
بين الاقوامى