یوکرینی صدر نے روسی حملے کی امریکی وارننگ پر کان نہیں دھرے: جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے روس کی پیش قدمی کی تمام وارننگ کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے وہ 24 فروری کو حملے کے موقع پر تیار نہیں تھے۔
امریکی صدر نے لاس اینجلس میں سیاسی فنڈ ریزنگ کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ "مجھے معلوم ہے کہ حملے سے قبل بہت سے لوگوں کو لگ رہا تھا کہ میں روس کے بارے میں غلط سوچ رہا تھا مگر ہمارے پاس موجود معلومات اس سے برعکس تھی۔ زیلنسکی اور ان سمیت کئی لوگ یہ بات سننا پسند نہیں کر رہے تھے۔"
امریکی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین پر جنگ کے دوران یوکرینی قوم کے علاوہ یوکرینی کلچر کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی رہنما کیف کو روس کی ملکیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
روسی فورسز ابھی تک یوکرین کے دورالحکومت تک نہیں پہنچ سکی ہیں مگر انہوں نے یوکرین کے جنوب اور مشرق میں بہت سے مقامات پر پیش قدمی کی ہے۔ پوتن اور روسی حکومت کو امید ہے کہ وہ جلد دونباس کے خطے پر قبضے میں کامیاب رہیں گے۔
-
یوکرینی صدرزیلنسکی کا کیف سے باہر خارکیف خطے میں جنگی محاذ کا پہلا دورہ
یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے خار ...
بين الاقوامى -
ماریوپول کا محاصرہ توڑنے کے لیے ہتھیار نہیں ملے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی درخواستوں کے ...
بين الاقوامى -
روس نے نازی فلسفہ اپنالیا،صدرپوتین ہٹلرکی تقلیدکررہے ہیں:زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے یومِ فتح کی سالگرہ کے موقع پرکہا ہے کہ روس نے ...
بين الاقوامى