مقابلے میں چت ہونے والے دلہا نے بھری محفل میں دلہن پرغصہ نکال دیا:ویڈیو
بُزدل شوہر کی اس حرکت پر سوشل میڈٰایا پر سخت رد عمل
ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن کو اس وقت خوفناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی کھیل میں اسے چت کیا تو دلہا نے یہ بدلہ شادی کی بھری محفل میں نکال دیا۔
کہانی اس وقت شروع ہوئی جب جوڑے کوشادی کے موقعے پرایک روایتی کھیل کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کھیل یا مقابلہ کیا تھا، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں کوئی چیزتوڑنےکے لیے دی گئی تھی۔ اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سےجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے۔ اس موقعے پردُلہن مقابلہ جیت گئی اور جب دولہے کو معلوم ہوا کہ اس نے اسے شکست دی ہے تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر مکان دے مارا۔
متداول من أوزباكستان لعروس وعريسها يقومون بعمل لعبة تقليدية صغيرة خلال زفافهم فضربها على رأسها بقوة لأنها فازت عليه مما تسبب لها بالألم والحرج.
— إياد الحمود (@Eyaaaad) June 13, 2022
pic.twitter.com/BotLXe1hgu
صدمہ اور حیرت
مکا کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدما پہنچا۔ اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔
اس دوران دولہے کے ساتھ کھڑا شخص بھی گھبراہٹ میں حیران نظر آیا۔ اس نے اپنا فون پکڑے رکھا جب پارٹی میوزک جاری تھا اور پارٹی کی لائٹس ان کے اردگرد چمک رہی تھیں۔ دولہا اسٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ وہ خاموش ہجوم کو گھور رہا تھا جو اس جوڑے کی خوشی سے کچھ ہی لمحے پہلے جمع ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس کے علاوہ وسطی ایشیا میں شادی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ٹوئٹر پر لوگوں نے غم غصے کا اظہار کیا۔
ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ "یہ بہت افسوسناک ہےمُجھے امید ہے کہ آپ اس پر الزام لگانے اور اسے اس کے اعمال کا جوابدہ ٹھہرانے کی ہمت کریں گے‘‘۔
ایک صارف نے کہا کہ "کتنی خوفناک بات ہے؟ اس خوفناک آدمی کو شرمندہ کرنے کے لیے یہ آن لائن پوسٹ کرکے اچھا لگا۔ مُجھے امید ہے کہ اسے اس سے دور رکھا جائے گا۔ اس کے والدین یہ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟"
ایک شخص نے ٹوٹے ہوئے دل کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ "یہ خوفناک ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ [لڑکی] جلد ہی اس سے دور ہو جائے گی"۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دولہے کی اپنی دلہن پر حملہ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 2019 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کا ایک کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا، جب دولہے نے ڈرامہ کرنے کے بعد غصے میں اپنی بیوی کو پیٹا تھا۔