دو سعودی خواتین کی آسٹریلیا میں پراسرار موت؛ حکام سے رابطے میں ہیں: سعودی قونصل خانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کےسڈنی میں موجود قونصل خانے کے مطابق سعودی سفارتکار دو سعودی خواتین کی پراسرار حالات میں موت کے معاملے میں آسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہیں۔

قونصلیٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا کی وزارت خارجہ اور مقامی پولیس نے سعودی قونصل خانے کو ان دو خواتین کی لاشیں ایک اپارٹمنٹ سے ملنے کی اطلاع دی تھی۔

قونصل خانے کے مطابق سعودی عملہ متعلقہ آسٹریلوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان سے تحقیقات میں کسی بھی پیش رفت پر جلد از جلد آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

سعودی قونصل خانے نے بیان میں متوفی خواتین کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں