امریکا: نوعمر افراد نے بزرگ شہری کو پیٹ کر جان سے مار ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہنسی مزاح اور بے حسی کے جلو میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک بوڑھے شخص کو ٹریفک شنک سے مار مار کر ہلاک کردیا۔

’نیویارک پوسٹ‘ نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’سی سی ٹی وی‘ فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ ہواس باختہ نوجوانوں کا ایک گروپ ہنس رہا ہے اور ایک 72 سالہ شخص کی پٹائی کر رہا ہے۔

اس پریشان کن واقعے کی ویڈیو جو جمعہ کو پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تھی میں بزرگ شخص کو گروپ سے دور ہونے کی کوشش کرتے اور اپنے جان بچانے کی کوشش کرتےدکھایا گیا۔ نوجوان گلی میں بزرگ کا پیچھا کرتے ہوئے جاتے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں انہوں نے بزرگ کو شنک سے مارا۔

بے تحاشا مارپیٹ سے وہ زمین پر گر گیا لیکن ایک لڑکی نے پھر وہی شنک اٹھایا اوراس کے چہرے پر مارا۔ گروپ کی دوسری لڑکی اس کے فون پر ریکارڈنگ کی۔

فرار اور تعاقب جاری رہا لیکن اسی لڑکی نے دوبارہ شنک اٹھایا اور دوسرے نوجوانوں کی ہنسی کے درمیان اس شخص کا پیچھا کیا۔

اس کے ساتھ ہی ایک لڑکی نے مارنے کے بعد خوف کے عالم میں اپنے دونوں ہاتھ منہ پر پکڑ لیے۔

پولیس نے کہا ہے کہ بزرگ شخص کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے دن دم توڑ گیا۔

فوٹیج میں گروپ کو جائے وقوعہ سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں ایک مسکراتا ہوا لڑکا بھی شامل تھا۔ وہ دوسرے لڑکے کے ساتھ موٹر سائیکل پر چلا گیا۔

جمعہ تک نوعمروں میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ فلاڈیلفیا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے حملہ آوروں کی گرفتاری میں مدد دینے کے لیے 20,000 انعام کی پیشکش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں