صومالیہ: امریکا کی الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری، دو جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی جانب سے یہ حملہ ماہ مئی کے بعد پہلی بڑی کارروائی ہے۔

امریکا کے افریقا کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اتحادی فوج پر الشباب تنظیم کے حملے کے بعد صومالیہ کی حکومت کے تعاون سے کیا گیا ۔دہشت گرد تنظیم الشباب کی وجہ سے صومالیہ، خطے اور امریکی مفادات کو دیر پا خدشات درپیش ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ مئی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی افواج کو صومالیہ سے واپس بلانے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 500 سپیشل فورسز فوجیوں کو صومالیہ میں تعینات کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size