شادی بیاہ سے قبل عموما لڑکےاور لڑکی کی طرف سے کچھ شرائط طے پانا معمول کی بات ہے مگر بھارت میں ہونے والی ایک شادی میں کچھ ایسی عجیب وغریب شرائط بھی رکھی گئیں جن پر شاذونادر ہی عمل ہوسکتا ہے۔ اگرچہ شادی کے بندھن میں جڑنے والے جوڑنے نے ان شرائط پر ہرصورت میں عمل درآمد کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ وہ ہر مہینے صرف ایک پیزا کھائیں گے، ہر روز جم جائیں گے اور اتوار کو خصوصی ناشتہ کریں گے۔
آئیڈیا دُلہن کا ہے
یہ شرایط اور آئیڈیا دلہن نے پیش کیا جو بہ ظاہر لکھ لی گئی ہیں مگر ان کی حیثیت کاغذ کے ایک ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہوسکتی۔
دونوں نے ایک کاغذ پر اپنی آنے والی زندگی کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے کہ وہ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے۔
روزانہ ساڑھی پہننا
معاہدے کی شرائط جو گزشتہ 11 جولائی کو یوٹیوب پر نشرایک ویڈیو میں دیکھی گئیں میں خاتون کے لیے روزانہ "ساڑھی" پہننے کی شرط بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ یہ شرط ہے کہ ان میں سے کوئی ایک رات دیر تک ہونے والی پارٹی میں اکیلے نہیں جائے گا۔ البتہ دونوں جا سکتے ہیں۔
عجیب معاہدے میں ہر پارٹی میں ان کی ایک مخصوص تصویر لینا بھی شامل ہے اور یہ کہ وہ ہر پندرہ دن بعد خریداری کریں گے۔
سزا کی کوئی شق نہیں
یہ معاہدہ بھارتی ریاست آسام میں نوبیاہتا جوڑے شانتی اور منٹو کے درمیان متعدد گواہوں کی موجودگی میں طے پایا۔
تاہم معاہدے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا ان شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں کوئی سزا بھی ہوگی یا نہیں۔