اردن کے ولی عہد الحسین کی سعودی شہری رجوہ آل سیف سے منگنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے شاہی دیوان نے بدھ کے روز ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلھن کے اہل خانہ کی موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔

ملکہ رانیا نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس منگنی کا اعلان کیا اور اس پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے سب سے بڑے شہزادہ حسین اور ان کی خوب صورت منگیتر رجوہ آل سیف کو مبارک باد‘‘۔

منگنی کی تقریب دلھن کے والد کے گھر منعقد ہوئی ہے۔اس میں اردن کے شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن الحسن اور آل سیف خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق رجوہ آل سیف28 اپریل 1994ء کو الریاض میں خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف اور عزہ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ فیصل، نایف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں ثانوی تعلیم حاصل کی اور نیویارک کی سیراکیوز یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں