فرانس اورالجزائر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ’ناقابل واپسی پیش رفت‘ کا عہد!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس کے صدرعمانوایل ماکرون اوران کے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تبون نے ہفتے کے روز دونوں ممالک کے تعلقات میں ’’پیش رفت کی ایک نئی، ناقابل تلافی حرکیت‘‘کے اعلامیے کا اعلان کیا ہے۔

صدرماکرون کے دورے کے اختتام پر جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں انھوں نے کہا کہ فرانس اور الجزائر نے دوطرفہ تعلقات کا ایک نیادور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا مقصد مستقبل کے منصوبوں اور نوجوان مرتکزٹھوس اورتعمیری نقطہ نظر کے ذریعے ایک نئی شراکت داری کی بنیاد رکھنا ہے۔

ماکرون نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کوفرانس اورالجزائر کے درمیان متعدد معاہدے طے پائے ہیں۔ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن سے دونوں ممالک کے نوجوانوں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہوگا۔

ماکرون نے الجزائرکا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوازسرنواستوار کرنے کے لیے کیا ہے۔ گذشتہ سال ویزے کے معاملے پردونوں ملکوں میں ایک بڑا سفارتی بحران پیدا ہوگیا تھا۔اس کے علاوہ فرانسیسی صدرکے ایک متنازع بیان سے بھی دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

فرانس نے الجزائر سمیت شمالی افریقا میں لوگوں کو جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد کم کردی تھی جس پردوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جبکہ شمالی افریقا کے ممالک کی حکومتوں نے فرانس سے نکالے گئے تارکینِ وطن کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا۔دونوں ممالک نے دسمبر میں دوبارہ سلسلہ جنبانی شروع کیا تھا اور اس کے بعد ان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں