یونیسف نے ایتھوپیا کے کنڈر گارڈن پر فضائی حملہ کی مذمت کر دی
حملہ میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق
بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایتھوپیا میں کنڈر گارٹن پر کیے گئے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔ ایتھوپیا کے ٹائیگرے ریجن میں کیے گئے فضائی حملے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روز ہونے والے ٹائیگرے دارالحکومت میں اس فضائی حملے سے محض چند دن پہلے اسی ریجن کے سرحدی علاقے میں حکومت کا اس کے مخالف متحارب گروپ کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ یہ تصادم پانچ ماہ کی جگ بندی کے خاتمے کے فوری بعد ہوا تھا۔ یونیسف نے فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ کنڈر گارٹن کے متعدد بچے اس بمباری سے زخمی یا جاں بحق ہو گئے تھے۔
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرائین رسل نے اس مذمت ک اظہار اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔ واضح رہے ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ کا ملک کے شمالی علاقے پر کنٹرول ہے۔ اس گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فضائی حملے کنڈر گارٹن کی عمارت منہدم ہو گئی جبکہ قریبی رہائشی علاقہ متاثر ہوا ہے۔
عدیس ابابا کی وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کنڈر گارڈن ہمارا ہدف نہیں تھا بلکہ ہم ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ مقامی ہسپتال کے کلینیکل ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ فضائی حملہ میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
-
ایتھوپیا کی فوج نے 7 سوڈانی فوجیوں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سوڈان کی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے ایتھوپیا کی ...
بين الاقوامى -
ایتھوپیا میں مسلح افراد کے ہاتھوں تین شہریوں کو زندہ جلائے جانے پرشدید غم وغصہ
افریقی ملک ایتھوپیا میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں تین عام شہریوں کو مسلح افراد ...
بين الاقوامى -
2022ء میں ایتھوپیا کے2کروڑ20 لاکھ باشندوں کوامدادی خوراک کی ضرورت ہوگی:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے 2022ء میں ایتھوپیا کے 2کروڑ20 ...
بين الاقوامى