سعودی عرب میں نجران عسیر روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین ٹیچر اور بھارتی ڈرائیور ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر کی امدادی ٹیم اطلاع پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں دو خواتین ٹیچر موقع پر ہلاک ہوئی ہیں، ان کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے میں چار خواتین ٹیچر زخمی ہوئی ہیں جبکہ زخمی انڈین ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ حادثہ نجران عسیر روڈ پر بئرعسکر تحصیل میں گاڑی میں ٹکر اور الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔