سعودی عرب کی البانیہ کے خلاف دہشت گرد سائبر حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے البانیہ پر سائبر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سعودی وزارت خارجہ نے البانیہ کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے "سائبر دہشت گردانہ حملوں" کی مذمت کرتے ہوئے البانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مُملکت نے سائبر سکیورٹی کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات میں جمہوریہ البانیہ کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس تناظر میں سعودی عرب نے سائبر اسپیس میں امن برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط اور مربوط کرنے، سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوششوں کو یقینی بنانے کی خاطر خصوصی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان خطرات سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

البانیہ کو حال ہی میں ایک سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکا اور البانیہ دونوں نے ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر عاید کی ہے۔

البانیہ نے بدھ کے روز تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے جولائی کے سائبر حملے میں ایران کو قصور وار قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں