واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے شہریوں کو نشانہ بنانے والی دھوکہ دہی کی کارروائیوں کے انتباہ کی تجدید کی ہے۔ انہوں نے گذشتہ اپریل میں سفارت خانے کے ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک سابقہ الرٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
گذشتہ اپریل میں سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جعلی کالز اور ای میلز کے ذریعے سعودی شہریوں کے بار بار دھوکہ دہی کے واقعات کی نشاندہی کی ہے جو نامعلوم افراد سفارت خانے کے ملازمین کا بہروپ اختیار کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جعلسازوں نے الیکٹرانک پروگراموں کا استعمال کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کال کرنے والے کا نمبر واشنگٹن میں مملکت کے سفارت خانے کا نمبر ہے۔ واشنگٹن میں ثقافتی اتاشی کا نمبر ہے، یا بھیجنے والے کا ای میل پتہ سفارت خانے کی ایڈریس لسٹ سے تعلق رکھتا ہے۔
بيان من السفارة السعودية لدى الولايات المتحدة للتحذير من عمليات نصب. https://t.co/IqFPbkxolq
— Saudi Embassy (@SaudiEmbassyUSA) April 22, 2022
سفارت خانے نے اس وقت ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ جعلساز رقم کی منتقلی کی درخواست کر رہے ہیں اور اگر شہری منتقلی سے گریز کرتے ہیں، تو دھوکہ باز انہیں مملکت میں سکیورٹی حکام یا بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
جب کہ سفارت خانے نے تصدیق کی کہ وہ شہریوں سے کسی بھی صورت میں رقم کسی دوسرے فریق کو منتقل کرنے کے لیے نہیں کہتا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس کا کردار شہریوں کو خدمات کی درخواست کی صورت میں مخصوص اہلیت کے مطابق خدمات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مملکت اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے شہریوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور اس طرح کی مشکوک کالوں اور مراسلت کا جواب نہ دیں۔