روس کی سرکاری کمپنی گیزپروم نے ہفتے کے روزآسٹریا کے راستے یورپ کو گیس کی ترسیل معطل کردی ہے۔
گیزپروم نے ٹیلی گرام پر شائع شدہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے آسٹریا کے گیس گرڈ آپریٹر کی جانب سے ٹرانسپورٹ نامزدگیوں کی تصدیق سے انکار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
گیزپروم نے آسٹریا میں کی گئی حالیہ ریگولیٹری تبدیلیوں کو اس مسئلے کا ذمہ دارٹھہرایا ہے اور کہا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اطالوی صارفین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔