گروپ سیون سے یوکرینی صدر کی ملاقات

روس کے میزائل حملوں کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دنیا کی سات امیر اقوام پر مشتمل فورم 'گروپ سیون' نے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی فوری ضرورت روس کی طرف سے یوکرین میں مختلف جگہوں پر پیر کے روز ہونے والے حملوں کے بعد محسوس کی گئی تھی۔

'گروپ سیون' کیا ہے ؟

اسے عام طور پر جی سیون بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سات امیر ترین ممالک کا نمائندہ فورم ہے۔ اس گروپ کا کا کوئی مستقل سیکرٹیریٹ ہے اور نہ ہی کوئی قانونی حیثیت ہے۔ ہر سال ایک ملک اس گروپ کی صدارت پر فائز کیا جاتا ہے اور اگلے سال وہ ملک دوسرے کے لیے جگہ خالی کر دیتا ہے۔

گروپ کی صدارت رکھنے والا ملک اس ایک سال کے لیے گروپ کی ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے اپنا پروگرام پیش کرتا ہے اور سربراہی کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے۔ اگلے سال 2023 میں اس اہم بین الاقوامی فورم کی سربراہی جرمنی سے جاپان کو منتقل ہو جائے گی۔

جی سیون کے ارکان کون ہیں ؟

دنیا کے امیر ترین ممالک کے اس گروپ میں امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ،فرانس ، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ جبکہ یورپی یونین کا نمائندہ بھی اس فورم کا حصہ ہے۔

روس ممبر کیوں رکن نہیں ہے ؟

روس 1997 میں گروپ ایٹ (جی 8 ) کا حصہ تھا۔ لیکن کریمیا کو جب روس نے 2014 میں اپنے ساتھ ضم کر لیا تو روس کی گروپ 8 کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔

گروپ سیون کب سے قائم ہے ؟

اس گروپ کی بنیاد 1973 میں تب رکھی گئی تھی۔ جب اوپیک نے دنیا کے امیر ترین ممالک پر پابندی لگائی تھی کہ وہ دنیا کی معیشت کو متاثر کرنے والے بحران پر بحث کریں۔ ان ملکوں کا سالانہ مجموعی جی ڈی پی 40 ٹریلین ڈالر ہے جو پوری دنیا معیشت کا نصف ہے۔

جی سیون میں زیر بحث کیا آتا ہے ؟

بنیادی طور پر اس گروپ کی تشکیل عالمی معیشت کے مسائل کے حل کے لیے سر جوڑنا تھا۔ جس طرح کہ تیل کا بحران ہو سکتا ہے۔ گروپ کی سالانہ کانفرنس جس نے عالمی تجارت کے لیے نئے دور شروع کرنے کا موقع دیا۔ گروپ نے عام طور پر اینیشیٹوز لیے لیکن ان انیشیٹوز کے بارے میں ہر بار عملی اقدام 'فالو اپ ' کی صورت موجود نہیں رہے ہیں۔

ان میں سے ایک اہم چیز جو غریب ممالک کے قرضوں کے خاتمے سے متعلق انیشیٹو ہے یہ کبھی نہ لیا جاسکا۔ تاہم 1980 میں گروپ سیون کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی اور سیاسی امور کو بھی گروپ سیون کے موضوعات میں شامل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں