یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے اپنے ٹویٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اقوم متحدہ میں یوکرین کی خود مختاری و سلامتی کے حق میں ووٹ دینے اور روس کی طرف سے کرائے گئے ریفرنڈم کی مخالفت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں صدر زیلنسکی نے کہا 'میری شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد سعودی عرب سے بات ہوئی ہے، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی طرف سے یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت میں یو این قرار داد کی تائید کی گئی۔
بدھ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سعودی عرب سمیت 142 رکن ممالک نے یوکرین کی سلامتی و خود مختاری کے حق میں پیش کردہ قرار داد کے لیے ووٹ دیا۔
یہ قرارداد روس کی طرف سے یوکرین کے چار مختلف علاقوں میں ریفرنڈم کراکے انہیں اپنے ساتھ ملانے کا اعلان کے خلاف تھی۔ اس بارے میں سعودی عرب اقوام متحدہ میں نمائندے عبدالعزیز الواصل نے یوکرین کے حق میں ووٹ دینا اس امر کا اظہار ہے کہ سعودی عرب اقوم متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر ملک کی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔'
Spoke to Crown Prince of Saudi Arabia Mohammed bin Salman. Thanked for supporting Ukraine's territorial integrity, resolution at the UN General Assembly. We agreed to interact in the release of 🇺🇦 prisoners of war. We agreed on the provision of 🇸🇦 macro-financial aid to Ukraine.
— Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) October 14, 2022
یوکرین صدر زیلنسکی نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے۔ ولی عہد سے بات چیت میں جنگی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی دونوں ملک روسی قید میں یوکرینی قیدیوں کی رہائی کے لی کام کریں گے۔
خیال رہے سعودی ولی عہد اس سے پہلے بھی دو امریکی قیدیوں سمیت روس سے 10 جنگی قیدیوں کی رہائی کرا چکے ہیں۔
یوکرینی لیڈر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد کے ساتھ سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کے لیے مالی امداد پر بھی بات کی گئی ہے۔ ان کے مطابق 'یہ امداد میکرو فنانشل کی صورت میں ہو گی۔'
دوسری جان سعودی ولی عہد نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی امداد کا یوکرین کے لیے اعلان کیا ہے۔
-
سعودی عرب کا یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر 400 ملین کے امدادی پیکج کا اعلان
ہر اس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو لڑائی میں کمی کا باعث بنے، ولی عہد سعودی عرب
بين الاقوامى -
یوکرینی علاقوں کے روس میں انضمام پر سعودی عرب کی مذمت
سعودی عرب میں یوکرینی سفیر کا اقوام متحدہ میں روسی انضمام کے خلاف ووٹ پر اظہار ...
بين الاقوامى -
سعودی تیل کی طاقت کا کھیل: امریکہ سے تعلقات کا نقصان کر سکتا ہے توڑ نہیں سکتا!
امریکہ یقینا محمد بن سلمان کا پارٹنر ہے۔ سعودی قیادت اس کے ساتھ قریبی تعلقات بھی ...
ایڈیٹر کی پسند