حیران کن حملہ: زرافے نے بھاگتی ہوئی بچی کو ہلاک اور اسکی ماں کو زخمی کرڈ الا
زرافے عام طور پر انسانوں پر حملہ نہیں کرتے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
جنوبی افریقہ میں ایک زرافے نے حیران کن طور پر ماں بیٹی پر حملہ کردیا اور ایک 16 ماہ کی بچی کو ہلاک کرڈالا اور اس کی ماں کو زخمی کردیا۔ زرافہ عام طور پر انسانوں پر حملہ نہیں کرتا اس لئے اس واقعہ نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ حملہ کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں۔
یہ حملہ جنوبی افریقہ کے مشرقی بندرگاہی شہر ڈربن سے تقریباً 270 کلومیٹر شمال میں ہوا۔
پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ 25 سالہ ماں اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی پر بدھ کی دوپہر ہلہلوے ضلع کے کولینی فارم میں حملہ کیا گیا ۔ حیران کن بات یہ تھی کہ ایک زرافے نے ان پر حملہ کیا تھا۔
بچی کو قریبی میڈیکل کلینک لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ماں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کردیا گیا ۔ ماں کی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
پولیس نے اس غیر معمولی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔