مصری فنکار بہا سلطان نے ریاض سیزن 2022 کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ریاض سٹی بلیوارڈ کے ابوبکر سلیم تھیٹر میں ایک بہت بڑا کنسرٹ پیش کیا۔ یہ کنسرٹ ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے اندر ابوبکر سلیم تھیٹر میں منعقد ہونے والا پہلا کنسرٹ ہے۔
بہا نے اپنے سب سے خوبصورت قدیم اور جدید گانوں کا ایک ممتاز مجموعہ پیش کر کے تقریب کا آغاز کیا۔ انہوں نے جو گانے پیش کئے ان میں "على اللي بيحصلي"، "أنا مصمم"، "قلبك يا حول الله"، "قوم اقف وانت بتكلمني"، "يا ترى" اور "أنا غلطان" جیسے گانے شامل تھے۔ ان کے گانوں کو زبردست پذیرائی ملی۔ بہاء سلطان نے ریاض سیزن کے کنسرٹس میں شرکت اور اس کے پہلے کنسرٹ میں پرفارمنس کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
کنسرٹ میں گلوکار تامر عاشور نے بھی خوبصورت گانے گائے۔ انہوں نے جنرل اتھارٹی آف انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین ترکی الشیخ کی فرمائش پر "تيجي نتراهن" اور "بياعة" کے گانے گائے۔ انہوں نے ’’ تسلم‘‘ پر پرفارمنس دی اور پھر ’’ تملی‘‘ گا کر لوگوں کا دل موہ لیا ۔ پھر ’’ حکایات‘‘ اور دیگر کئی گانے گا کر داد وصول کی۔ سب سے آخر میں بھاء سلطان نے "قلبك يا حول الله" گایا۔ اس موقع پر تامر عاشور نے ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریاض سیزن کی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت دی ۔
-
سعودی عرب میں ریاض سیزن کا آغاز، متاثر کن ایونٹس کا انعقاد
سعودی عرب میں تفریح کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ ...
بين الاقوامى -
15 تفریحی مقامات پر مشتمل"تخیل سے بالاتر" کے سلوگن کے تحت "ریاض سیزن" کا آغاز
سعودی عرب میں نئے تفریحی سیزن کا آج جمعہ سے آغاز ہوگیا ہے۔ "ریاض سیزن" کی سرگرمیاں ...
بين الاقوامى -
ونٹر ونڈرلینڈ: سعودیہ میں تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن‘‘ میں سب سے بڑا سکیٹنگ رنک
سعودی عرب میں 21 اکتوبر سے تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن 2022‘‘ شروع ہو رہا ہے۔ ...
مشرق وسطی