سعودی عرب میں تفریح کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے جمعہ کے روز ریاض سیزن 2022 کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان "تخیل سے بالاتر" کے نعرے کے تحت کیا۔
ترکی الشیخ نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تفریحی شعبے میں بھرپور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔
بحضور مئات الآلاف.. انطلاق #موسم_الرياض_2022 بحفل عالمي ضخم، وتحت شعار #فوق_الخيال#العربية pic.twitter.com/lJUpqaWoFP
— العربية (@AlArabiya) October 21, 2022
الشیخ نے ریاض سیزن کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا ہے کہ "ریاض سیزن میں خوش آمدید" ۔ انہوں نے مزید بات جاری رکھی اور کہا "میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ تفریحی شعبے اور ریاض سیزن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی جانب سے ہمیں بھرپور تعاون مل رہا ہے اور میں خیالات سے بالاتر کے نعرے کے تحت ریاض سیزن کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔
ریاض سیزن 2022 کی افتتاحی تقریب میں Cirque du Soleil کا ایک بین الاقوامی شو ، ایک کنسرٹ اور ڈرون شوز کیا گیا۔ جس نے ریاض کے آسمان کو متاثر کن آتش بازی سے مزین کردیا۔
-
15 تفریحی مقامات پر مشتمل"تخیل سے بالاتر" کے سلوگن کے تحت "ریاض سیزن" کا آغاز
سعودی عرب میں نئے تفریحی سیزن کا آج جمعہ سے آغاز ہوگیا ہے۔ "ریاض سیزن" کی سرگرمیاں ...
بين الاقوامى -
ونٹر ونڈرلینڈ: سعودیہ میں تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن‘‘ میں سب سے بڑا سکیٹنگ رنک
سعودی عرب میں 21 اکتوبر سے تفریحی فیسٹول ’’ ریاض سیزن 2022‘‘ شروع ہو رہا ہے۔ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تفریحی فیسٹول ریاض سیزن 2022 کا اعلان
سیزن کو ’’ خیالوں سے بالا تر‘‘ کا نام دیا گیا، 21 اکتوبر کو شروع ہوگا
مشرق وسطی