برطانیہ یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے 1000 میزائل دینگے: سوناک
برطانوی وزیر اعظم کا یوکرینی صدر کو فون، سردیوں کیلئے 25 ہزار جیکٹس فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں تصدیق کی کہ ان کا ملک یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے مزید 1,000 میزائل بھیجے گا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوناک نے کھیرسن سے روسی انخلا کو ایک "مضبوط پیش رفت" قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ یوکرینی افواج کو سرد موسم کیلئے 25 ہزار سے زائد جیکٹس بھی فراہم کرے گا۔
A Russian withdrawal from Kherson would be strong progress, but it is right to be cautious until the 🇺🇦 flies over the city again.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) November 10, 2022
I spoke to President @ZelenskyyUa and confirmed we will send a further 1,000 surface-to-air missiles and more than 25,000 extreme cold winter kits. pic.twitter.com/mcIj97GUdw
اس سے ایک روز قبل زیلنسکی نے کہا تھا کہ انہوں نے سوناک کے ساتھ بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیلنسکی نے کہا انہوں نے سوناک کے ساتھ یوکرین کے لیے دفاعی تعاون اور موسم سرما کو برداشت کرنے میں مدد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خیرسن سے دستبرداری
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بدھ کے روز روس نے یوکرین کے جوابی حملوں کے تناظر میں اپنی افواج کو جنوبی یوکرین کے شہر خیرسن سے انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی افواج کو ایک اور سخت جھٹکا لگا تھا۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین میں روسی آپریشنز کے کمانڈر جنرل سرگئی سورووکِن کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ملاقات کے دوران کھیرسن کے علاقے میں دریائے دنیپرو کے دائیں کنارے سے روسی افواج کے انخلاء کا حکم دیا۔ یوکرین پر روسی جارحیت نویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور اس دوران مغرب نے یوکرین کو عسکری، لاجسٹک اور مالی طور پر مدد فراہم کرنا بھی جاری رکھی ہے۔
کیف کو یورپی امداد
یورپی کمیشن نے بدھ کو 27 رکن ممالک کے سامنے یوکرین کو 2023 کے لیے قرضوں کی صورت میں 18 ارب یورو امداد دینے کی تجویز پیش کی۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے بھی کیف کو مدد کی یقین دلانے کی کوشش کی۔ سٹولٹن برگ نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات کے بعد پریس کو بتایا کہ یہ بہت واضح ہے کہ یوکرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ حمایت موجود ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
-
یوکرین میں ایک لاکھ سے زائد روسی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے: امریکی کمانڈر
اب تک 40 ہزار یوکرینی شہری بھی اس تنازع میں ہلاک ہو چکے: جنرل مارک ملی
بين الاقوامى -
یوکرین کے خلاف جنگ میں روس مسائل کا شکار ہو چکا ہے: جو بائیڈن
روس کے لیے جنگی حکمت کے حوالے سے اہم شہر خیرسن سے فوجی پسپائی کے اعلان پر امریکی ...
بين الاقوامى -
ایرانی وزیرخارجہ کا روس کو ڈرون مہیّاکرنے کااعتراف،مگریوکرین جنگ سے قبل
ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک ...
بين الاقوامى