رہائشی اپارٹمنٹ میں غیر مجاز اسقاطِ حمل کلینک چلانے پر دو غیر ملکی خواتین گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں غیر قانونی طور پر مقیم دو غیر ملکی خواتین کو رہائشی اپارٹمنٹ میں اسقاطِ حمل کا کلینک چلانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریاض کے محکمہ صحت کے مطابق یہ کارروائی سکیورٹی فورسز کی مدد سے کی گئی۔ اس حوالے سے ریاض کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن بن علی الشھرانی نے اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
کلینگ سے برآمد ہونے والی ادویہ اور آلات
کلینگ سے برآمد ہونے والی ادویہ اور آلات

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم یہ دونوں غیر ملکی خواتین بنیادی طبی ضروریات کی عدم موجودگی میں اسقاطِ حمل کی پریکٹس کر رہی تھیں۔ اس مقصد کے لیے ان خواتین نے جنوبی ریاض میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ لیا ہوا تھا۔

ریاض کے محکمہ صحت کے متعلقہ شعبے نے مریضوں کی صحت کے خطرناک اور غیر قانونی پریکٹس پر ان خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں