سعودیہ کے ساحلی شہر جدہ میں ایسی بارش سامنے آئی ہے جسے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ ایسی تباہ کن بارش کبھی بھی جدہ کے اندر ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔ یہ بات سعودیہ کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے جمعہ کے روز کہی ہے۔
واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
غزارة الأمطار على جدة مصحوبة برياح نشطة.
— هاشتاق السعودية (@HashKSA) November 24, 2022
#جدة_lلآن
pic.twitter.com/QJZ0wzPPsY
بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ ہمیشہ سے زیادہ ہونے والی جدہ کی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Rain In Jeddah pic.twitter.com/vJULkOdJuj
— Mizanur Rahman (@Mizanur92382499) November 25, 2022
Welcome to Jeddah. The desert. The place that hasn't seen even one day of rain in 3 years. Until we arrived...@FIA_WTCR The final showdown! pic.twitter.com/KnrthHu7dU
— αℓεxαη∂яα ℓεgσυιx (@Legouix) November 24, 2022
انتظامیہ کو بارش کی شدت اور ممکنہ نقصان کے اندیشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے اور درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچاو کے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی بارش میں بہہ گئی ہیں۔
#صور
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) November 24, 2022
جهود #شرطة_جدة أثناء هطول الأمطار#جدة_الأن pic.twitter.com/2LxAAc9BPk
اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔
-
سعودی عرب: جنونی ڈرائیونگ سے راہ گیر ماں بیٹی زخمی
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب :جدہ میں موسلادھاربارش؛دوافرادجاں بحق، اسکول بند اور پروازیں تاخیرکا شکار
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں ...
بين الاقوامى -
دردناک کہانی: معذور سعودی ہاشم اور فاطمہ کے علاج کا طویل سفر
شمالی سرحدوں کے گورنر شہزادہ فیصل نے دونوں کی عیادت کی، علاج معالجے کی ہدایت کی
مشرق وسطی