سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹرپلان کا افتتاح کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روزدارالحکومت الریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ہوائی اڈے کا منصوبہ الریاض کو دنیا کی سرفہرست 10 معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔2030ء تک الریاض کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے دوکروڑافراد کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔

اس ہوائی اڈے سے الریاض کی عالمی لاجسٹکس مرکزکی حیثیت میں بھی اضافہ ہوگا اورمملکت میں تجارت اور سیاحت کے فروغ میں مددملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں