طالبان کی محرم کے بغیر بازار جانے والی خاتون کو کوڑے مارنے کی ویڈیو جاری
افغان میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "طالبان" تحریک کے ارکان نے صوبہ تخار میں ایک خاتون کو کوڑے مارے۔ اسے یہ سزا مرد محرم کے بغیربازار میں شاپنگ کے لیے جانے پر دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ طالبان ایک ویڈیو کلپ میں دیکھے جا سکتے ہیں جو گھریلوضرورت کی چیزوں کی خریداری کے لیے بازار آئی خاتون کو کوڑے مار رہے ہیں۔
طالبان کی حکومت کے دوبارہ وجود میں آنے کے بعد افغان خواتین کو بہت سے جابرانہ قوانین اور قواعد کی تعمیل کرنے پر مجبور کیا گیاجاتا۔ طالبان حکام کے دور میں افغان خواتین کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طالبان تحریک کے ایک اہلکار کے مطابق زنا اور چوری سمیت اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کو سزا دی جاتی ہے۔