سعودی عرب کی آرامکو اور ٹوٹل انرجیزایک مشترکہ منصوبہ کے تحت مملکت میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس تعمیرکریں گی۔
کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز2023ء میں ہوگا اوراس کی تکمیل کے بعد2027ء میں تجارتی سرگرمیوں کاآغاز متوقع ہے۔
اس کمپلیکس میں ایک مخلوط فیڈ کریکرشامل ہوگا جو سالانہ ساڑھے سولہ لاکھ (1.65 ملین) ٹن ایتھیلین پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔
اس منصوبے پرقریباً11ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس میں چارارب ڈالر کی مالی اعانت آرامکو (62.5 فی صد)اور ٹوٹل انرجیز(37.5 فی صد)کی جانب سے ایکویٹی کے ذریعے مہیا کرے گی۔
توقع ہے کہ اس کمپلیکس کی تعمیر اورتجارتی سرگرمیوں سے مقامی طور پربراہ راست اور بالواسطہ روزگار کے 7،000مجموعی مواقع پیداہوں گے۔